Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / روسی سفیر کی نعش روس کیلئے روانہ

روسی سفیر کی نعش روس کیلئے روانہ

انقرہ ۔ /20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک روسی طیارہ روس کے سفیر برائے ترکی کی نعش لے کر ماسکو روانہ ہوگیا ۔ وداعی میں اس کی بیوہ وزیر داخلہ ترکی نائب وزیراعظم اور اعلیٰ سطحی سفارتکار جو روسی سفارت خانہ میں تعینات تھے شریک ہوئے ۔ طیارہ آج شام ماسکو پہونچ جائے گا ۔ کارلوف کو ترکی کے ملازمین پولیس 22 سالہ میولوٹ میری التنتاس نے کل گولی مارکر ہلاک کردیا تھا جبکہ وہ ایک آرٹ گلشن میں تقرریر کررہے تھے۔

ترکی فوجیوں پر حملے کے کرد ذمہ دار
استنبول ۔ /20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کردوں کے عسکریت پسند گروپ کردستان فریڈم فالکنس نے ایک خودکش حملہ کی جو کے سیری پر کیا گیا تھا ذمہ داری قبول کرلی ۔ جس حملے میں 14 ترک فوجی ہلاک ہوئے تھے ۔ عسکریت پسند تنظیم نے کہا کہ کردوں پر حکومت ترکی کے وحشیانہ حملوں پر انتقامی کارروائی کے طور پر یہ حملہ کیا گیا تھا ۔ ترکی نے کرد سیاسی پارٹیوں کو ممنوعہ قرار دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT