Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / روسی صحافی کی جلا وطنی

روسی صحافی کی جلا وطنی

ماسکو، 11 ستمبر (رائٹر) روس کے سیاسی تجزیہ نگار، مصنف اور ممتاز صحافی یولیا لاطی نییا نے اپنی جان پر لاحق خطرات کے پیش نظر ملک چھوڑ دیا ہے ۔ اس ماہ کے آغاز میں نامعلوم افراد کی جانب سے محترمہ لاطی نینا کی گاڑی جلا دی تھی۔ اس سے قبل شرپسند عناصر نے ان کی رہائش گاہ کے باہرزہریلے مادے کا چھڑکاؤ کیا تھا۔ انہوں نے ہفتے کے آخر میں ماسکو ریڈیو کو بتایا، “میں بہت خوف زدہ ہوں … مجھے ڈر ہے کہ جو لوگ ایسا کر رہے ہیں وہ میری جان کے دشمن ہیں۔” محترمہ لاطی نینا نے کہا، “میں ملک سے باہر ہوں اور میرے والدین بھی ملک سے باہر ہی ہیں۔ایسا امکان نہیں ہے کہ میں جلد ہی روس آؤں گی۔ ” محترمہ لاطی نینا نووایا گزیٹا نیوز میں تجزیہ نگار کے طور پر کام کرتی تھیں۔ انہوں نے روس کی چیچنیا سے متعلق پالیسی پر تنقید کرتی تھیں۔ گزشتہ سال ماسکو میں ان پر حملہ کیا گیا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT