Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / روسی صدر کی شاہ سلمان سے فون پر بات چیت

روسی صدر کی شاہ سلمان سے فون پر بات چیت

ماسکو ۔ 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلیفون پر دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ کریملن سے جاری بیان کے مطابق پوتن نے شامی صدر بشارالاسد کے دورۂ ماسکو کے بعد شاہ سلمان کو فون کیا اور ان سے خطہ کی صورتحال کے علاوہ علاقائی و عالمی سطح پر ہونے والی حالیہ تبدیلیوں کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ بشارالاسد کا شام میں 2011ء سے جاری خانہ جنگی کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ تھا اور انھوں نے صدر پوتن سے دوطرفہ تعلقات اور داعش اور دوسرے باغی گروپوں کے خلاف جاری جنگ ،خاص طور پر روس کے لڑاکا طیاروں کے فضائی حملوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
پوتن کا ترکی کے سربراہ سے بھی رابطہ
اس دوران میڈیا کے مطابق صدر پوتن نے ٹیلیفون پر ترکی کے صدر رجب طیب اردغان سے بھی بات کی اور انہیں شامی صدر بشارالاسد کے دورہ اور شام کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT