Friday , September 22 2017
Home / دنیا / روسی طیاروں کی امریکی جہاز کے قریب ’جارحانہ‘ پروازیں

روسی طیاروں کی امریکی جہاز کے قریب ’جارحانہ‘ پروازیں

واشنگٹن 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی حکام کہنا ہے کہ دو روسی جنگی جہازوں نے امریکی میزائل شکن جہاز کے قریب 12 بار ’جارحانہ‘ پروازیں کیں، البتہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ حکام کے مطابق دی سکوئی ایس یو 24 نامی جنگی جہاز بین الاقوامی آبی حدود میں امریکی میزائل شکن جہاز کے بہت قریب آ گئے تھے۔ حکام کے مطابق ان جنگی جہازوں پر کوئی ہتھیار نہیں تھا اس لیے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ایک امریکی اہلکار نے پیر اور منگل کو رونما ہوئے ان واقعات کو ’حالیہ زمانے میں سب سے زیادہ جارحانہ کارروائیوں میں سے ایک‘ قرار دیا۔ امریکی میزائل شکن جہاز کے کمانڈر ڈونالڈ کک نے روسی جنگی جہازوں کی ان پروازوں کو ’جارحانہ کارروائی‘ قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT