Friday , June 23 2017
Home / دنیا / روسی طیاروں کی جانب سے ایرانی فضائی حدود کا استعمال ‘ حکام

روسی طیاروں کی جانب سے ایرانی فضائی حدود کا استعمال ‘ حکام

تہران 11 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) روسی جنگی طیاروں کی جانب سے شام میں فضائی حملے کرنے ایران کی فضائی حدود کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔ ایران کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ ایڈمیرل علی شام خانی نے خبر رساں ادارے فارس کو بتایا کہ یہ حقیقت ہے کہ روسی بمبار طیاروں کی جانب سے ایرانی فضائی حدود کا استعمال جاری ہے کیونکہ ہم روس کے ساتھ مکمل حکمت عملی تعاون کرتے ہیں۔ شام خانی سپریم نیشنل سکیوریٹی کونسل کے سکریٹری کے علاوہ روس کے ساتھ فوجی ‘ سلامتی اور سیاسی امور کے رابطہ کار ہیں۔ انہوں نے خبر رساں ادارے ارنا کو بتایا کہ ایرانی فضائی حدود کے روسی طیاروں کی جانب سے استعمال کا فیصلہ مشترکہ ہے اور دہشت گردی سے مقابلہ کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روسی طیاروں کو حال ہی میں ری سپلائی کیلئے ایران میں لینڈنگ کی ضرورت نہیں پڑی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT