Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / روسی طیاروں کی 118 شامی مقامات پر بمباری

روسی طیاروں کی 118 شامی مقامات پر بمباری

ویانا مذاکرات ، روسی اور ایرانی خلوص کی آزمائش:سعودی عرب ، وزیرخارجہ برطانیہ کا دورہ سعودی عرب
ماسکو ؍ ریاض ۔ 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) روسی طیاروں نے شام میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 118 دہشت گرد نشانوں پر حملہ کیا جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ وزارت دفاع روس کے بموجب نئی سراغ رسانی اطلاعات کی بناء پر یہ حملے کئے گئے ہیں۔ حملوں سے تائی بسیح صوبہ حمص میں ایک کمان چوکی تباہ ہوگئی جو النصرۃ محاذ کی تھی جو القاعدہ سے الحاق رکھتا ہے۔ صوبہ حلب میں دہشت گردوں کے ایک اسلحہ کے ذخیرہ پر حملہ کیا گیا اور اسے تباہ کردیا گیا جبکہ اختیار سربراہی کیلئے ایک کار میں بھر کر روانہ کیا گیا تھا۔ صوبہ عدلیب میں جنگی طیاروںنے سربراہی کے اڈہ پر حملے کئے جس کی وجہ سے دھماکے ہوئے اور 500 میٹر دور تک کھڑی ہوئی لاریاں تباہ ہوگئیں۔ روس کا دعویٰ ہیکہ بمباری کی اس مہم میں دولت اسلامیہ اور دیگر دہشت گردوں کو حملہ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ روس اور اس کے حلیفوں نے الزام عائد کیا ہیکہ روس مغربی حمایت یافتہ اعتدال پسند باغیوں پر حملے کررہا ہے جو صدر بشارالاسد کو اقتدار سے بیدخل کرنا چاہتے ہیں۔ ریاض سے موصولہ اطلاع کے بموجب جاریہ ہفتہ ویانا میں مقرر بین الاقوامی مذاکرات آزمائش ہوں گے کہ روس اور ایران شام میں جنگ کے سیاسی حل کے سلسلہ میں کتنے مخلص ہیں۔ اگر وہ سنجیدہ ہیں تو ہمیں اس کا پتہ چل جائے گا اور اگر نہیں ہے تب بھی ہمیں معلوم ہوجائے گا اور ہم ان سے کہہ سکیں گے کہ فضول وقت ضائع نہ کریں۔ سعودی عرب کے عادل الازیری سعودی عرب کا دورہ کرنے والے وزیرخارجہ برطانیہ فلپ ہیمنڈ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ زبیری نے کہا کہ اس بات کا تیقن حاصل ہونا چاہئے کہ بشارالاسد اقتدار سے دستبردار ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT