Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / روسی طیارہ دولت اسلامیہ نے اڑا دیا : امریکہ و برطانیہ

روسی طیارہ دولت اسلامیہ نے اڑا دیا : امریکہ و برطانیہ

لندن ۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی اور امریکی جاسوسوں کا خیال ہیکہ دولت اسلامیہ کے روانہ کردہ پیغامات سے ثبوت ملتا ہیکہ روسی طیارہ کے حادثہ کی وجہ فضاء میں دھماکہ تھا جو طیارہ میں نصب بم سے کیا گیا تھا۔ روزنامہ دی ٹائمس کی خبر کے بموجب برطانوی اور امریکی جاسوسوں نے کہا کہ شام اور مصر کے درمیان پیغامات کے تبادلہ سے اس بات کا ثبوت ملتا ہیکہ غیرقانونی طور پر طیارہ میں  ایک بم نصب کیا گیا تھا جسے دولت اسلامیہ نے بعد میں دھماکہ سے اڑا دیا۔ برطانیہ اور امریکہ کے سراغ رسانی محکموں کی مشترکہ کارروائی میں مشغول سیارے استعمال کئے گئے تاکہ شام اور سینائی میں عسکریت پسندوں کے درمیان برقی مواصلات بے نقاب کی جاسکیں۔ یہ کارنامہ روسی جیٹ طیارہ کے جزیرہ نمائے سینائی کی فضاء میں دھماکہ سے ٹکڑے ٹکڑے ہوجانے کے چند دن بعد کی گئی۔ طیارہ میں سوار تمام 224 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔ پیغامات کا متن اور لب و لہجہ دیکھ کر تجزیہ نگاروں کو یقین ہوگیا ہیکہ مسافر بردار طیارہ میں غیرقانونی طور پر ایک بم نصب کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT