Friday , August 18 2017
Home / عرب دنیا / روسی طیارہ کو مار گرانے کے دعوے پر داعش کا اصرار

روسی طیارہ کو مار گرانے کے دعوے پر داعش کا اصرار

ثبوت پیش کرنے سے گریز، روس اور مصر نے دعویٰ کو مسترد کردیا
قاہرہ ۔ 4 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ گروپ (داعش ) نے آج اصرار کیا کہ مصر کے جزیرہ نما سنائی میں اس نے روسی طیارہ کو مار گرایا تھا۔ واضح رہے کہ 224 مسافرین کے ساتھ روسی طیارہ اس علاقہ میں دوران پرواز تباہ ہوگیا تھا ۔ داعش نے اپنے دعوے کی توثیق کیلئے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا بلکہ دعوے سے انکار کرنے والوں کو چیلنج کیا ہے کہ وہ اپنی طرف سے ثبوت پیش کریں۔ جہادی گروپ نے دعویٰ کیا تھا کہ سینائی میں اس نے روسی ایر بس کو مار گرایا ہے لیکن روس اور مصر نے داعش کے ان دعوؤں کو مسترد کردیا تھا۔ روسی شہر سینٹ پیٹرس برگ روانہ ہونے والے اس طیارہ میں سوار تمام 224 مسافر ہلاک ہوگئے تھے جن میں اکثر روسی سیاح تھے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ طیارہ تباہ ہونے کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے جاری تحقیقات کی تکمیل کیلئے وقت درکار ہے۔ ملبہ سے بلاک باکس دستیاب ہوچکا ہے جس کا تجزیہ کیا جارہا ہے ۔ آئی ایس نے سوشیل میڈیا ویب سائیٹس آج جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنے موقع کے مطابق تفصیلات پیش کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT