Tuesday , October 24 2017
Home / عرب دنیا / روسی طیارہ کے پائلٹ زندہ: ترکی

روسی طیارہ کے پائلٹ زندہ: ترکی

انقرہ ۔ 24 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) روسی جنگی طیارہ جسے شام کی سرحد پر ترکی نے مار گرایا ہے ، اس کے دونوں پائلٹ طیارہ کے شعلہ پوش ہونے سے پہلے باہر چھلانگ لگا چکے تھے۔ ترکی عہدیدار نے کہا کہ دونوں پائلٹ زندہ ہیں اور فی الحال ترکی ان کا پتہ چلانے کی کوشش کر رہا ہے۔
صدارتی گارڈ بس پر حملہ، 11 ہلاک
تیونس ۔ 24 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تیونس کے صدارتی گارڈ کو منتقل کرنے والی بس پر بم حملہ میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان معز سنوئی نے اس بات کی اطلاع دی۔ قصر صدارت کے ترجمان محمد وی ایونیو پر بھی بم حملہ کیا گیا۔ تاہم تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔

TOPPOPULARRECENT