Monday , August 21 2017
Home / دنیا / روسی فوجی طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ، 32 افراد زخمی

روسی فوجی طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ، 32 افراد زخمی

ماسکو ۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روسی افواج کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق کہ ایک فوجی طیارہ کے جس میں 39 افراد سوار تھے، ہنگامی لینڈنگ کرنے سے 32 افراد زخمی ہوگئے۔ یہاں کے یکوتیہ نامی علاقہ میں ٹکسی مستقر کے قریب طیارہ کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جن میں 32 افراد زخمی ہوگئے جن میں 16 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ یکوتیہ میں موجود مقامی عہدیداروں نے بتایا کہ تیز ہواؤں کے جھکڑوں کی وجہ سے طیارہ کو اپنا توازن قائم رکھنے میں مشکلات کا سامنا تھا جس پر پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یاد رہیکہ طیارہ چار انجن پر مشتمل ہے جو 1950ء کی دہائی میں تیار کیا گیا ہے اور اتنے پرانے طیارے اب بھی روسی افواج میں زیراستعمال ہیں۔

TOPPOPULARRECENT