Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / روسی فوج کے حملے میں 8 داعشی جنگجو ہلاک

روسی فوج کے حملے میں 8 داعشی جنگجو ہلاک

ماسکو۔3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) روس کی سیکیورٹی فورسز نے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے قوقاز کے علاقے میں دولت اسلامیہ “داعش” کے لیے بیعت کرنے والے آٹھ جنگجوئوں کو ایک آپریشن کے دوران ہلاک کردیا ہے۔میڈیا کے مطابق روس کی انسداد دہشت گردی فورس کے مطابق چیچنیا کے قریب پہاڑی علاقے احراج میں مسلح عناصر اور فوج میں ایک جھڑپ ہوئی۔ فوج کی جوابی کارروائی میں آٹھ جنگجوئوں کو قتل کردیا گیا ہے۔ تاہم ماسکو حکام نے اس واقعے کی تاریخ کے بارے میں کسی قسم کی تفصیل نہیں بتائی۔انسداد دہشت گردی کمیٹی کا کہنا ہے کہ قتل کیے گئے جنگجوئوں نے شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام “داعش” کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ یہ افراد دو پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت متعدد دیگر جرائم میں بھی ملوث تھے۔ روسی خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹس کے مطابق مقتولین میں ایک جنگجو شناخت آدم تاغیلوف کے نام سے ہوئی ہے جو دسمبر 2014ء میں چیچنیا کے صدر مقام گروزنی میں سیکیورٹی اہلکاروں پر ایک بڑے حملے میں ملوث قرار دیا جا چکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT