Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / روسی میزائل ایران میں گرنے کا اعتراف

روسی میزائل ایران میں گرنے کا اعتراف

تہران۔10 اکٹوبر۔ (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی حکام نے روس کی جانب سے شام میں اپوزیشن کے مراکز پر داغے گئے میزائل بحر قزوین عبور کرتے ہوئے ایران کے اندر گرنے کی خبروں کی تصدیق کی ہے۔ ’’ ارنا‘‘نے ایک حکومتی عہدیدار کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دو روز قبل روس کے داغے گئے میزائل بحرقزوین پار کرتے ہوئے شمال مغربی ضلع کے اندر جا گرے تھے۔ تاہم روسی حکام نے ان خبروں کی تردید کی ہے مگر امریکہ نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوج کی جانب سے شام کے اندر داغے گئے میزائل اپنے نشانہ کی طرف بڑھنے کے بجائے ایران کی سرزمین کے اندر جا پہنچے تھے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی مغربی ضلع آذر بائیجان میں ایک طیارہ نما میزائل کو گرتے دیکھا گیا ہے۔ آذر بائیجان میں گر کر پھٹنے والے میزائل سے ایک مکان کو نقصان پہنچا تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ ایک ضلعی عہدیدار ایرج ثقفی نے بتایا کہ شہر سے35 کلو میٹر دور قزقابان کے مقام پر کم سے کم ایک میزائل گرا جس کے دھماکے اور چھروں سے قرب وجوار کے مکانات کو نقصان پہنچا۔ گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT