Monday , September 25 2017
Home / دنیا / روسی نگرانکار طیارہ سے واشنگٹن میں ہلچل

روسی نگرانکار طیارہ سے واشنگٹن میں ہلچل

واشنگٹن ۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) واشنگٹن میں ایک روسی طیارہ جو بلندی کی بجائے آسمان کے وسط میں جسے ’’لوفلائنگ‘‘ کہتے ہیں، کی پرواز سے کھلبلی مچ گئی تاہم بعدازاں وہ ایک نگرانکار طیارہ ثابت ہوا۔ پنٹاگان اور دیگر سائٹس کو ایک پائیدار عالمی معاہدہ کے تحت کلیئرکیا گیا ہے۔ کل جس طیارہ نے بلندی کی بجائے پستی میں اڑان بھری تھی اس کو ایسوسی ایٹیڈ پریس نے اپنے کیمرے میں قید کرکے ویڈیو تیار کرلی ہے۔ تاہم وہ طیارہ ’’اوپن اسکائیز‘‘ معاہدہ کے تحت پرواز پر تھا اور اس کیلئے بلندی اختیار کرنا ضروری نہیں تھا کیونکہ پستی میں رہتے ہوئے ہی وہ نگرانکار کے فرائض انجام دے سکتا ہے۔ اس معاہدہ میں روس اور امریکہ دستخط کنندہ ممالک ہیں جسکے تحت تمام 34 رکن ممالک کی فضائی سرحدوں میں کوئی بھی غیرمسلح نگرانکار طیارہ پرواز کرسکتا ہے تاکہ ان ممالک کے درمیان عدم اعتمادی اور غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جاسکے اور ساتھ ہی ساتھ اسلحہ پر کنٹرول اور دیگر معاہدات کی نگرانی بھی ہوسکے۔اسی دوران پنٹاگان کے ترجمان ڈان گیافن نے کہا کہ وہ مشن پورا ہونے تک بھی طیارہ کی اڑان کے راستہ کی توثیق نہیں کرسکے۔

ٹرمپ کے سابق اشتہاری منیجر کے مکان پر دھاوے
واشنگٹن، 10اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں فیڈرل انویسٹی گیشن بیور(ایف بی آئی) نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سابق اشتہاری منیجر پال مانافورٹ کے ورجینیا واقع ان کی رہائش گاہ پر آج دھاوے کئے ۔ مانافورٹ پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے مفادات کو پورا کرنے کے لئے کام کرنے کا الزام ہے ۔مانافورٹ کے ترجمان نے جیسن ملونی نے کہا کہ ایف بی آئی کے پاس مانافورٹ کے خلاف سرچ وارنٹ ہے ۔مانافورٹ کے خاندان کے ایک ذرائع نے کہا کہ دھاوے ابتدائی تحقیقات کا حصہ ہے اور ایف بی آئی کی ٹیم مالیاتی جرائم کے لئے ثبوت جمع کر رہی ہے ۔ امریکی کانگریس کے دیگر کمیٹیاں بھی انتخابات میں روسی رابطہ کی جانچ کر رہی ہیں۔ اس سے پہلے 26 جولائی کے ٹیمپرنگ بھی واشنگٹن کے مضافات الیلکزنڈریا میں دھاوے کئے گئے تھے جہاں سے دستاویزات اور دیگر چیزیں برآمد کی گئی تھیں۔ ایف بی آئی نے فی الحال اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔

TOPPOPULARRECENT