Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / روسی وزیر خارجہ کی امریکی وزیر خارجہ سے آج ملاقات

روسی وزیر خارجہ کی امریکی وزیر خارجہ سے آج ملاقات

ماسکو۔ 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام) روس کے وزیر خارجہ سرگی لارؤف توقع ہے کہ اپنے امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن سے پہلی بار جرمنی میں مقدمات کررہے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے یہ بات بتائی۔ خاتون ترجمان ماریا زخارؤف نے بتایا کہ مسٹر ٹلرسن کے ساتھ ملاقات کا منصوبہ طئے کرلیا گیا ہے اور یہ 16 فروری کو ہوگی۔ G-20 وزراء مذاکرات کے دوران ٹلرسن اور لارؤف دونوں ہی بون میں موجود ہوں گے۔ علاوہ ازیں لارؤف جرمنی کے وزیر خارجہ سگمرگیبرئیل سے بھی پہلی بار ملاقات کریں گے جن کی تقرری کو گزشتہ ماہ قطعیت دی گئی تھی۔ یہ خیال کیا جارہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے قومی سلامتی مشیر مائیکل فلائن کے استعفیٰ کا موضوع بھی زیر بحث آئے گا۔

TOPPOPULARRECENT