Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / روسی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 پائلٹس ہلاک

روسی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 پائلٹس ہلاک

طرابلس ۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) روس کا M-28 N طرز کا ایک لڑاکا ہیلی کاپٹر شام کے وسطی شہر حمص کے مضافات میں منگل کے روز گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں دو روسی پائلٹس ہلاک ہو گئے۔ روسی وزارت دفاع نے ہیلی کاپٹر کو گرنے سے پہلے زمین سے نشانہ بنانے کی اطلاعات کی سختی سے تردید کی ہے۔ تباہ ہونے والا کاپٹر ‘رات کا شکاری’ نام سے مشہور تھا۔ وزارت دفاع کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ منگل کو علی الصبح حمص شہر کی فضائی حدود میں پیش آیا۔ روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے دونوں ہوابازوں کی نعشیں حمیمیم ائر بیس پر منتقل کر دی گئیں ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT