Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / روس۔امریکہ پائپ لائن کی تعمیر

روس۔امریکہ پائپ لائن کی تعمیر

پاناجی۔16اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور روس نے اتفاق کیا کہ دنیا کی سب سے مہنگی پائپ لائن جس کی مالیت 25ارب امریکی ڈالر ہوگی ‘ سائبریا سے ہندوستان کو قدرتی گیس کی منتقلی کیلئے نصب کی جائے گی۔ ہندوستان میں 4500 تا6000کلومیٹر طویل پائپ لائن شمالی ہند تک براہ کوہ ہمالیہ نصب کی جائے گی ۔ یہ کام چیلنجس سے بھرپور ہوگا ۔چین اور میانمار سے شمالی مشرقی ہند قدرتی گیس کی منتقلی کیلئے دنیا کی سب سے مہنگی پائپ لائن نصب کی جائیگی۔
شیوسینا کے سربراہ کا دورہ وارناسی
نئی دہلی ۔ 16اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے پس منظر میں شیوسینا کے سربراہ ادھوٹھاکرے وزیراعظم نریندر مودی کے حلقہ انتخاب وارناسی کا عنقریب دورہ کریں گے ۔ ان کے اس دورہ کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ یو پی میں آئندہ سال اسمبلی انتخابات مقرر ہے ۔ ادھوٹھاکرے حالانکہ گنگا آرتی میں شرکت کیلئے وارناسی کا دورہ کررہے ہیں لیکن اس بات کا انکشاف نہیںکیا گیا کہ وہ کب دورہ کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT