Wednesday , September 27 2017
Home / دنیا / روس ، ایران اور ترکی کا شام کی جنگ بندی میں توسیع پر بات چیت سے اتفاق

روس ، ایران اور ترکی کا شام کی جنگ بندی میں توسیع پر بات چیت سے اتفاق

ماسکو۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روس ، ایران اور ترکی نے آج اتفاق کیا کہ جنگ زدہ شام میں جنگ بندی میں توسیع کے بارے میں بات چیت کی جائے۔ وزارت خارجہ روس کے بیان کے بموجب ایران ، روس اور ترکی ایک معاہدہ تیار کرنے کیلئے آمادہ ہیں تاکہ حکومت شام اور اپوزیشن کے درمیان کیا جاسکے۔ وزیر خارجہ روس سرجی لاؤروف نے کہا کہ روس اس معاہدہ کا ضامن بننے کیلئے بھی تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین ممالک کے وزراء نے اتفاق کیا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع اور انسانی بنیاد پر شام کے شہریوں کو امداد تک رسائی اور آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت انتہائی اہم ہے۔ روس ، ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع کا ایک اجلاس آج ماسکو میں منعقد ہوا تھا حالانکہ ترکی کے دارالحکومت میں ایک نامعلوم بندوق بردار نے روس کے سفیر کا قتل کردیا تھا تاہم اس سے تینوں ممالک کی چوٹی کانفرنس غیرمتاثر رہی۔ ایران کے صدر ، شام کے صدر اور ترکی کے صدر نے معاہدہ پر بات چیت سے اتفاق کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT