Sunday , May 28 2017
Home / عرب دنیا / روس ، ترکی اور ایران نے شام میں جنگ بندی کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا

روس ، ترکی اور ایران نے شام میں جنگ بندی کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا

آستانہ، 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) روس، ترکی، ایران اور اقوام متحدہ کے ماہرین قزاخستان کی راجدھانی آستانہ میں میٹنگ کرکے اس بات پر غورو خوض کررہے ہیں کہ شام جنگ بندی معاہدے کو کس طرح نافذ کیا جائے ۔ یہ اطلاع قزاق وزارت خارجہ نے دی ہے ۔وزارت کے ترجمان نے بات چیت کے بارے میں کہا ”اردن کے نمائندے پہلی مرتبہ بات چیت میں شامل ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ایجنڈے میں لڑائی کو روکنا ، جنگ بندی کے بارے میں شام کی مسلم اپوزیشن کی تجویز پر تبادلہ خیال کرنا اور اس کا نفاذ کس طرح کیا جائے اس پر بات کرنا شامل ہے ۔وزارت کے ترجمان نے کہا ”اس میٹنگ کا مقصد جنگ بندی کے نفاذ پر کنٹرول کا طریقہ کار طے کرتا ہے ۔وزارت نے وفود کے بارے میں زیادہ تفصیل نہیں بتائی جو بند کمرے میں بات چیت کررہے ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT