Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / روس آئی ایم ایف کی امداد کو یرغمال نہیں بناسکتا: یوکرین

روس آئی ایم ایف کی امداد کو یرغمال نہیں بناسکتا: یوکرین

لیما۔11اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) یوکرین کو یقین ہے کہ بین الاقوامی برادری روس کو بین الاقوامی مالیتی فنڈ کے امدادی پیکیج برائے یوکرین کو روک نہیں سکے گا ۔  یہ امدادی پیکیج یوکرین کو اس لئے منظور کیا گیا ہے تاکہ وہ نادہند ممالک میں شامل نہ ہوں۔ روس اس فنڈ کے 17ارب 50کروڑ امریکی ڈالر مالیتی بچاؤ پیکیج کو جو یوکرین کیلئے ہے روکے ہوئے ہیں ۔ اس پیکیج کے ذریعہ یوکرین جو اربوں ڈالر کا قرض دار ہے جن میں سے چند قرض روس کا بھی ہے ادا کرنے کے قابل ہوجائے گا ۔ یوکرین کے ایک ذریعہ نے کہا کہ اسے امید ہے کہ روس اس راحت رسانی پیکیج کو یرغمال نہیں بنا سکے گا ۔

TOPPOPULARRECENT