Monday , August 21 2017
Home / دنیا / روس ‘ امریکہ کی تحدیدات کا جواب دے گا : ولادیمیر پوٹین کا رد عمل

روس ‘ امریکہ کی تحدیدات کا جواب دے گا : ولادیمیر پوٹین کا رد عمل

ساون لینا 27 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے آج کہا کہ ان کے ملک کو امریکہ کی جانب سے عائد کی جانی والی تحدیدات کا بالآخر جواب دینا پڑے گا ۔ انہوں نے ان تحدیدات کو غفلت اور لا علمی میں عائد کردہ تحدیدات قرار دیا ہے ۔ پوٹین نے فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینسٹو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میںکہا کہ ہم انتہائی صبر اور تحمل سے کام کام کر رہے ہیں لیکن ساتھ ہی ہم کو کسی وقت جواب بھی دینا ہوگا ۔ انہوں نے شکایت کی کہ اس طرح کی غفلت پر مبنی تحدیدات کو مسلسل بردشات کرنا ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے امریکہ کی جانب سے عائد کردہ تازہ ترین تحدیدات پر اس خیال کا اظہار کیا ۔ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ روس کا رد عمل کیا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کب جواب دینگے اور ہمارا جواب کیا ہوگا یہ وقت آنے پر پتہ چلے گا ۔ روسی صدر نے امریکی صدارتی انتخاب میں روس کی مبینہ مداخلت کی تحقیقات کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس کے ذریعہ امریکہ میں مخالف روس جذبات کو فروغ دیا جا رہا ہے اور ہذیان پیدا کیا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT