Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / روس اور امریکہ کی کشیدگی 1973کے بعد بدترین

روس اور امریکہ کی کشیدگی 1973کے بعد بدترین

اقوام متحدہ ۔ 16اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کیلئے روس کے سفیر ویٹالی چرکن نے آج کہا کہ 1973ء کے بعد جب کہ مشرق وسطی کی جنگ ہوئی تھی پہلی بار امریکہ اور روس کی کشیدگی بدترین مرحلہ میں داخل ہوگئی ہے ۔ 40سال قبل سویٹ یونین اور امریکہ کے درمیان ایسی ہی کشیدگی پیدا ہوئی تھی ۔ روس کے سفیر نے کہاکہ حالانکہ دونوں ممالک کے درمیان شام جیسے موضوعات پر سنگین اختلافات موجود ہیں ‘ اس کے باوجود دیگر مسائل پر دونوں ممالک کے درمیان اشتراک تعاون جاری ہے ۔ سردجنگ کے دوران ایسا نہیں تھا ۔ جب مصر اور شام نے اسرائیل پر اچانک حملہ کردیا تھا یہ اکٹوبر 1973کا واقعہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT