Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / روس اور امریکہ کے شامی فضائی سلامتی پر مذاکرات

روس اور امریکہ کے شامی فضائی سلامتی پر مذاکرات

واشنگٹن۔10 اکٹوبر۔ (سیاست ڈاٹ کام)امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون نے شام کی فضائی سکیورٹی کے معاملے پر روس کے ساتھ مذاکرات کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ پینٹاگون کے پریس سکریٹری پیٹر کُک نے بتایا کہ اس مناسبت سے روس کا جواب مثبت ہے۔ کُک کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے اعلیٰ اہلکار روسی رد عمل کا جائزہ لے رہے ہیں۔ روس نے شام پر فضائی کارروائی شروع کرنے سے ایک گھنٹہ قبل امریکہ کو مطلع کیا تھا۔ شام میں باغیوں کے ٹھکانوں پر روسی فضائی حملے 30 ستمبر سے جاری ہیں۔ امریکہ  اور اس کے اتحادیوں نے ان حملوں کو سنگین غلطی قرار دے رکھا ہے۔
دونوں ملک شام میں جہادیوں کے خلاف علیحدہ علیحدہ فضائی مشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT