Sunday , October 22 2017
Home / دنیا / روس اور سعودی عرب میں برقی توانائی اور ہتھیاروں کے سودے ، ایس ۔ 400 دفاعی نظام کی خریداری

روس اور سعودی عرب میں برقی توانائی اور ہتھیاروں کے سودے ، ایس ۔ 400 دفاعی نظام کی خریداری

ماسکو ۔ 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کا ایک سنگ میل دورہ کرتے ہوئے سعودی عرب کے فرمانروا ملک سلمان اور صدر روس ولادیمیر پوٹن نے آج کئی عرب ڈالر مالیتی سودوں پر برقی توانائی اور دفاع کے شعبوں میں دستخط کئے۔ یہ سعودی فرمانروا کا اولین سرکاری دورہ روس ہے جسے قائدین وسیع تر برقی توانائی کی برآمد کے نقطہ نظر سے بھی دیکھ رہے ہیں۔ اوپیک کی تیل کی پیداوار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پوٹن نے کہا کہ وہ سعودی عرب کے فرمانروا کا روس نے استقبال کرتے ہیں۔ اس دورہ کا مقصد امن اور سلامتی سے دلچسپی کے پیش نظر دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں استحکام ہے۔ ترقی پذیر دنیا کی معیشت کو اس سے فائدہ پہنچے گا۔ وزیربرقی توانائی روس الیگژینڈر نوواک نے کہا کہ ان سودوں پر جن کی مالیت 3 ارب امریکی ڈالر ہے ، دستخط کئے گئے۔ برقی توانائی کی سرمایہ کاری کے فنڈ میں سعودی عرب ایک ارب امریکی ڈالر بھی مشغول کرے گا۔ ایک ارب 10 کروڑ امریکی ڈالر مالیتی معاہدہ بھی طئے پائے گا۔ روس اور سعودی عرب کا تیل کی درآمدات پر بہت زیادہ انحصار ہے۔ ان کی معیشتیں 2014ء سے ہی تیل کی برآمدات پر منحصر رہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT