Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / روس باہمی تعلقات کے استحکام کا پابند : روگوزین

روس باہمی تعلقات کے استحکام کا پابند : روگوزین

گاندھی نگر ۔9 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے ساتھ روس کے گرمجوش تعلقات پر بے چین ہندوستانی انتظامیہ سے روس نے آج کہا کہ وہ باہمی تعلقات اور دفاعی شراکت داری کا پابند ہے ۔ نائب وزیراعظم روس دیمتری روگوزین نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے مختلف دفاعی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا اور سیول نیوکلیئر توانائی کے شعبہ میں ترقی کو جاری رکھنے کا تیقن دیا۔ نائب وزیراعظم روس 60 سے زیادہ رکنی وفد کی قیادت کرتے ہوئے متحرک گجرات چوٹی کانفرنس میں جو چار روزہ ہے اور جس کا آغاز کل سے ہوگا شرکت کررہے ہیں۔ مودی اور روگوزین کے درمیان ملاقات عالمی توجہ کامرکز بن گئی ہے ۔ خاص طورپر منتخبہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکہ کے روس کے ساتھ تعلقات میں انقلابی تبدیلی آئے گی ۔ نئی دہلی میں پاکستان کے ساتھ روس کے قریبی تعلقات پر بے چینی پائی جاتی تھی ۔ دونوں ممالک کے قائدین کی ملاقات کے دوران دفاعی شراکت داری اور دیگر کئی شعبوں میں باہمی تعلقات میں پیشرفت پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT