Friday , August 18 2017
Home / سیاسیات / روس سے تعلقات کی اہمیت : وزیر اعظم مودی

روس سے تعلقات کی اہمیت : وزیر اعظم مودی

نئی دہلی 8 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزْر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان روس کے ساتھ حکمت عملی تعلقات اور شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔ مودی نے کہا کہ وہ مستقبل قریب میں صدر روس ولادیمیر پوٹین سے ملاقات کیلئے روس کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نائب وزیر اعظم روس ڈیمٹری روگوزین سے ملاقات کے موقع پر ان خیالات کا اظہار کیا ۔ دفتر وزیر اعظم سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزْر اعظم نے روسی وزیر سے کہا ہے کہ ہندوستان روس کے ساتھ حکمت عملی تعلقات اور شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس کی قدر کرتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT