Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / روس میںحادثہ 36کانکن ہلاک

روس میںحادثہ 36کانکن ہلاک

ماسکو۔28فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) روس کے بدترین کان کے حادثہ میں کم از کم 36 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ قبل ازیں عہدیداروں نے کہا تھا کہ 26کانکن لاپتہ ہیں اور 6کانکنوں کی ہلاکت واقع ہوئی ہے ۔ جن میں بیشتر بچاؤ کارکن تھے ۔ چار کارکن جمعرات کے دن میتھین گیاس دھماکہ سے جس نے  کان کے دو ٹکڑے کردیئے تھے 748میٹر کی گہرائی میں ہلاک ہوئے تھے ۔ تازہ گیاس کے دھماکہ میں 6افراد ہلاک ہونے کی اطلاع دی گئی تھی ۔ اس طرح جملہ ہلاکتوں کی تعداد 10اور لاپتہ افراد کی 26 بتائی گئی تھی ۔ جب کہ تمام 36افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی ہے ۔ کیونکہ تازہ دھماکہ سے سرکاری عہدیدار کسی کے بھی زندہ بچ جانے کی امید نہیں رکھتے ۔

TOPPOPULARRECENT