Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / روس میں بندوق بردار کے ہاتھوں اعتدال پسند امام کا قتل

روس میں بندوق بردار کے ہاتھوں اعتدال پسند امام کا قتل

ماسکو۔ 9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی روس میں ایک مقامی اعتدال پسند امام کو داغستان میں جو چیچنیا کی سرحد سے متصل ہے، 4 بجے شب دو افراد نے سَر قلم کرکے قتل کردیا تھا۔ یہ واقعہ فجر کی نماز کے وقت پیش آیا۔ روسی محکمہ سراغ رسانی کے بموجب قدیروف اعتدال پسند اسلامی روایات کی تبلیغ کیلئے شہرت رکھتے تھے۔ وہ اس علاقہ میں نوجوانوں کیلئے ایک آن لائن ٹی وی چیانل بھی چلا رہے تھے ۔ 2012ء ایک خود کش بم بردار نے خود کو زائر ظاہر کرتے ہوئے نامور عالم دین اسفندی کو داغستان میں ان کی قیام گاہ پر دیگر 6 افراد کے ساتھ قتل کردیا تھا۔ گزشتہ ماہ ایک 32 سالہ امام مخموتوف کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT