Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / روس میں سوائن فلو وائرس سے 17 افراد ہلاک

روس میں سوائن فلو وائرس سے 17 افراد ہلاک

ماسکو۔  20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روس میں سوائن فلو وائرس کی وجہ سے 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔روسی وزارت صحت کے حکام کے مطابق ہلاکتوں کا یہ سلسلہ گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق H1N1 وائرس سے صرف ایک شہر سینٹ پیٹرس برگ میں5 افراد ہلاک ہوئے۔ روس کے اس دوسرے بڑے شہر میں گزشتہ 10روز کے دوران سوائن فلو سے متاثرہ 313 افراد دواخانہ میں داخل کرائے گئے۔ ایک ماہ میں سوائن فلو سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔
امریکہ کی چار ریاستوں میں
بم کی اطلاع پر درجنوں اسکولس بند
نیویارک۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی4 ریاستوں میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر درجنوں اسکولس بند کر دیئے گئے  ہیں جبکہ میساچوسٹس کے سب وے اسٹیشن پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔امریکی پولیس کے مطابق ریاست نیو جرسی ، میساچوسٹس ، ڈیلاویئر اور آئیووا میں متعدد اسکولوں کو بم کی موجودگی کی دھمکی ملی جس کے بعد اسکولس کو بند کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ دھمکی آمیز کالز کمپیوٹر فون نمبرس سے آئی تھی جنہیں ٹریس کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT