Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / روس میں گیس دھماکہ، 2 عمارتیں منہدم، 7 ہلاک

روس میں گیس دھماکہ، 2 عمارتیں منہدم، 7 ہلاک

ماسکو 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) روس میں ایک گیس سے ہونے والے دھماکہ سے جو بعض فلیٹس میں گیس کی سربراہی کے راستہ میں رکاوٹ پیدا ہونے کا نتیجہ تھا، دو عمارتیں منہدم ہوگئیں اور کم از کم 7 افراد بشمول دو بچے ہلاک ہوگئے۔ تین افراد  زخمی ہوئے جنھیں فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس علاقہ سے 131 افراد کا تخلیہ کروایا گیا ہے اور انھیں عارضی رہائش گاہ میں سکونت فراہم کی گئی ہے۔ وزارت ہنگامی حالات کی ترجمان کے بموجب دھماکہ کی وجہ ہنوز واضح نہیں ہے۔ لیکن روس کی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ امکانی حفاظتی انتظامات کی خلاف ورزی کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ یاروس لال علاقہ کے گورنر سرجی یاسٹری ہوف نے کہاکہ یہ جانچ کرنے کا کام جاری ہے کہ اس علاقہ کی اُن عمارتوں میں جو ہنوز موجود ہیں، حفاظتی انتظامات کا اہتمام کیا گیا ہے یا نہیں۔ قدرتی گیس کے دھماکوں کی وجہ سے روس میں عمارتوں کا انہدام اور لوگوں کی ہلاکت روز کا معمول ہے۔

TOPPOPULARRECENT