Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / روس میں ہلاک ہندوستانی طلباء کی نعشیں ممبئی منتقل

روس میں ہلاک ہندوستانی طلباء کی نعشیں ممبئی منتقل

ممبئی ۔ 17 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) روس کے شہر سمولینک میں واقع یونیورسٹی ڈور میٹری (اقامت خانہ) میں پیش آئے آتشزدگی اوقعہ میں ہلاک 2 ہندوستانی طلباء کی نعشیں آج ممبئی لائی گئیں۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ کیرتی سومیا نے طیرانگاہ پر نعشیں حاصل کرنے کیلئے طلباء کے والدین کیس اتھ موجود تھے ۔ اس موقع پر وزیر خارجہ سوراج اور چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈنویس سے موبائیل پر سوگوار خاندان سے بات چیت کروائی گئی۔ سمولینک میڈیکل اکیڈیمی کی ڈورمیٹری کی چوتھی منزل میں اتوار کی شب اچانک آگ بھڑکنے سے محو خواب ہندوستانی طلباء 22 سالہ پوجا کلور / نے  وی ممبئی اور 20 سالہ کرشما بھونسہ (پونے) ہلاک ہوئے ہیں۔ مہلوکین کے افراد خاندان نے الزام عائد کیا کہ یونیورسٹی کے اقامت خانہ میں آگ سے حفاظت کیلئے کوئی انتظام نہیں تھا، جس کی وجہ سے ان کے بچوں کی زندگی ضائع ہوگئی۔
خشک سالی کی امداد میں تخفیف پر اڈیشہ کا احتجاج
بھوبنیشور ۔ 17 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت اڈیشہ نے سال 2015 ء میں خشک سالی سے نمٹنے کیلئے مالی امداد میں 214کروڑ کی کٹوتی سے متعلق مرکز کے فیصلہ پر شدید احتجاج کیا ہے ۔ اگرچیکہ مرکز نے سال 2015 ء میں اڈیشہ میں خشک سالی سے 815 کروڑ کی مالی امداد کا اعلان کیا تھا جہاں پر 30 میں سے 28 اضلاع متاثر ہیں ۔ مرکزی وزارت داخلہ نے 22 جنوری کو ریاستی حکومت کو موسومہ ایک مکتوب میں مطلع کیا کہ معلنہ 815 کروڑ کی بجائے 600.52 کروڑ روپئے فراہم کی جائے گی۔ مالی امداد میں کٹوتی کو حق بجانب قرار دیئے جانے وزارت داخلہ نے اپنے مکتوب میں بتایا کہ پیشرو سال میں ریاستی حک ومت سے 215 کروڑ روپئے وصول طلب سے جس کے باعث مرکزی امداد میں 20 فیصد تخفیف کردی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT