Tuesday , September 26 2017
Home / عرب دنیا / روس نے ایران میں ہمدان کے اڈے کا استعمال روک دیا

روس نے ایران میں ہمدان کے اڈے کا استعمال روک دیا

تہران۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے ایک بیان کے مطابق روس نے شام میں حملوں کے لیے ہمدان میں ایرانی فضائی اڈے کا استعمال روک دیا ہے۔ یہ اقدام ماسکو کے اس اعلان کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ روسی طیارے شام میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ایران کے ایک اڈے سے اڑانیں بھر رہے ہیں۔ ایرانی نیوز ایجنسی ” تسنیم” نے وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ” ایران میں روس کے اڈے نہیں ہیں۔ انہوں نے اس کارروائی کو کیا اور فی الوقت معاملہ اختتام پذیر ہوچکا ہے”۔دوسری جانب ایرانی وزیر دفاع حسین دہقان نے پیر کے روز روس کو تنقید کا نشانہ بنایا کیوں کہ اس نے شام میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ہمدان کا فضائی اڈہ استعمال کرنے کا انکشاف کیا۔ دہقان کے مطابق روس کے اس عمل سے اختلافات جنم لیں گے۔ایرانی ٹیلی ویڑن کے چینل 2 کے ساتھ انٹرویو میں دہقان کا کہنا تھا کہ ” روس رسوخ کا حامل ملک ہے اور وہ خطے اور دنیا بھر میں امن و امان سے متعلق معاملات میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں”۔

TOPPOPULARRECENT