Friday , July 28 2017
Home / ہندوستان / روس و ہند کے بحریہ سربراہوں کی بات چیت

روس و ہند کے بحریہ سربراہوں کی بات چیت

نئی دہلی ، 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) رشین نیوی کے کمانڈر اِنچیف ولادمیر کورولوف نے آج بحریہ کے سربراہ اڈمیرل سنیل لانبا کے ساتھ وسیع تر موضوعات پر بات چیت منعقد کی جو سکیورٹی کے بدلتے تقاضوں اور دہشت گردی کے بڑھتے خطرے کے تناظر میں دونوں ملکوں کے درمیان بحریہ کے رول کو بڑھانے پر مرکوز رہی۔ کورولوف اور اڈمیرل لانبا نے اپنی بات چیت کے دوران بالخصوص بحر ہند کے خطہ میں تعاون کے نئے مواقع کھوجنے پر توجہ دی۔ رشین فیڈریشن نیوی کے سربراہ چار روزہ دورۂ ہندوستان پر ہیں اور وہ چار رکنی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ وزارت دفاع نے کہا کہ اس دورہ کا مقصد ہندوستان اور روس کے درمیان بحریہ کی سطح پر باہمی تعلقات میں تقویت لانا، نیز بحریہ میں آپسی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا بھی ہے۔ اڈمیرل کورولوف طے شدہ پروگرام کے مطابق وزیر دفاع ارون جیٹلی، و دیگر سربراہان خدمات سے بھی ملاقات کریں گے۔
امرتسر ہوائی اڈے پر مشتبہ بیاگ ملا، پروازیں ملتوی
نئی دہلی ؍ امرتسر ،15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب کے امرتسر ہوائی اڈے پر آج صبح ایک لاوارث بیگ ملنے کی وجہ سے احتیاطاً تمام پروازوں کی نقل و حرکت روک دی گئی ہیں۔امرتسر ہوائی اڈہ کے ڈائریکٹر نے فون پر نیوز ایجنسی ’یو این آئی‘ کو بتایا کہ انسداد بم دستہ موقع پر پہنچ کر بیگ کا معائنہ کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈہ انتظامیہ نے تمام احتیاطی اقدامات کئے ہیں۔احتیاط کے طور پر فی الحال تمام پروازوں کو روک دیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT