Thursday , July 27 2017
Home / ہندوستان / روس و ہند کے بحریہ سربراہوں کی بات چیت

روس و ہند کے بحریہ سربراہوں کی بات چیت

نئی دہلی ، 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) رشین نیوی کے کمانڈر اِنچیف ولادمیر کورولوف نے آج بحریہ کے سربراہ اڈمیرل سنیل لانبا کے ساتھ وسیع تر موضوعات پر بات چیت منعقد کی جو سکیورٹی کے بدلتے تقاضوں اور دہشت گردی کے بڑھتے خطرے کے تناظر میں دونوں ملکوں کے درمیان بحریہ کے رول کو بڑھانے پر مرکوز رہی۔ کورولوف اور اڈمیرل لانبا نے اپنی بات چیت کے دوران بالخصوص بحر ہند کے خطہ میں تعاون کے نئے مواقع کھوجنے پر توجہ دی۔ رشین فیڈریشن نیوی کے سربراہ چار روزہ دورۂ ہندوستان پر ہیں اور وہ چار رکنی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ وزارت دفاع نے کہا کہ اس دورہ کا مقصد ہندوستان اور روس کے درمیان بحریہ کی سطح پر باہمی تعلقات میں تقویت لانا، نیز بحریہ میں آپسی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا بھی ہے۔ اڈمیرل کورولوف طے شدہ پروگرام کے مطابق وزیر دفاع ارون جیٹلی، و دیگر سربراہان خدمات سے بھی ملاقات کریں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT