Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / روس پر بہت جلد حملے ‘ خون کا کھیل کھیلا جائیگا

روس پر بہت جلد حملے ‘ خون کا کھیل کھیلا جائیگا

کریملن ہمارا ہوگا ‘ روس مر رہا ہے ۔ آئی ایس آئی ایس کا تازہ ویڈیو
ماسکو 20 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہشت گرد گروپ آئی ایس آئی ایس نے ایک نیا ویڈیو جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ بہت جلد روس میں بی حملے کریگا ۔ آئی ایس آئی ایس کے بیرونی زبان پروپگنڈہ ونگ الحیات میڈیا سنٹر کی جانب سے جاری کردہ اس ویڈیو میں شارلی ہیبڈو شوٹنگ اور گروپ کی جانب سے دی جانے والے سزائے موت کے گرافک مناظر پیش کرتے ہوئے خبردار کیا گیا ہے کہ جلد بہت جلد ‘ خون کسی سمندر کی طرح بہے گا ۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو منگل کو جاری کیا گیا تھا اور اس کا مقصد عراق میں جاری لڑائی میں اس گروپ کو ہوئے خاطر خواہ نقصانات سے بین الاقوامی توجہ ہٹانے کیلئے جاری کیا گیا ہے ۔ ویڈیو میں جو سب ٹائیٹلس دکھائے گئے ہیں ان میں کہا گیا ہے کہ روس مر رہا ہے ۔ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ کافروں کے گلے چھریوں سے کاٹے جائیں گے اور کریملن ہمارا ہوگا ۔ مصر کے جزیرہ نما سینائی میں 31 اکٹوبر کو جو روسی مسافر بردار طیارہ حادثہ کا شکار ہوا تھا اس کے تعلق سے شبہ کیا جا رہا ہے کہ آئی ایس آئی ایس نے اسے بم حملہ کا نشانہ بنایا تھا ۔ اس واقعہ میں 224 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ روسی عہدیداروں کو بھی شبہ ہے کہ آئی ایس آئی ایس کی جانب سے جنوب مغربی روس میں کانتی شیوو نامی گاوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ آئی ایس آئی ایس کی جانب سے کچھ دن پہلے بھی عراق و شام میں امریکہ و روس کے فضائی حملوں کے جواب میں ان دونوں ممالک میں حملے کرنے کا انتباہ دیا گیا تھا ۔ چہارشنبہ کی رات کو امریکی زیر قیادت اتحادی لڑاکے طیاروں نے کردش اور یزیدی لڑاکوں کو مدد دیتے ہوئے بڑے پیمانے پر حملے کئے تھے ۔ آئی ایس آئی ایس جو تازہ ترین ویڈیو جاری کیا ہے اس کی آزادانہ ذرائع سے ابھی توثیق نہیں ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT