Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / روس پر عائد کردہ پابندیوں میں نرمی نہیں کریں گے : امریکہ

روس پر عائد کردہ پابندیوں میں نرمی نہیں کریں گے : امریکہ

واشنگٹن ۔ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی حکومت نے کہا ہے کہ یوکرائن کے معاملے پر روس پر عاید پابندیوں میں نرمی کرنے کا کوئی پلان زیرغور نہیں۔اٹلی میں گروپ 7 کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتصادی مشیر گیری کوھن نے کہا کہ واشنگٹن کی جانب سے روس پر یوکرائن کے تنازعہ کے باعث عاید کردہ پابندیوں میں کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائے گی۔بعد ازاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی عہدیدار کاکہنا تھا کہ یوکرائن کے معاملے پر روس پرعاید امریکی پابندیوں میں نرمی نہیں کی جائے گی بلکہ ان پابندیوں میں مزید سختی کرنے کا امکان موجود ہے۔خیال رہے کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں امریکا اور یورپی یونین نے 2014ء میں جزیرہ نما القرم کو روس میں شامل کیے جانے اور مشرقی یوکرائن میں ماسکو کی حامی اور مخالف فورسیس میں لڑائی کے بعد پر روس پر پابندیاں عاید کی تھیں۔امریکی حکومت کے مشیر کے بیان کے باوجود یہ واضح نہیں کہ آیا صدر ٹرمپ روس پر پابندیوںمیں توسیع کرنے کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔

TOPPOPULARRECENT