Sunday , April 30 2017
Home / کھیل کی خبریں / روس پر لندن ورلڈ چمپین شپ میں شرکت پر پابندی

روس پر لندن ورلڈ چمپین شپ میں شرکت پر پابندی

کیپ ڈی ایل (فرانس)۔ 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) روس ماہ اگست میں لندن میں منعقد شدنی ورلڈ اتھیلیٹکس چمپین شپ میں شرکت کرنے سے محروم رہے گا جیسا کہ عالمی گورننگ باڈی کے صدر سباسٹین کو میں نے یہ اطلاع دی ہے۔ سباسٹین نے مزید کہا ہے کہ آئی اے اے ایف کی جانب سے روس پر اتھیلیٹکس میں شرکت پر عائد کردہ 15 ماہ کی پابندی نومبر سے قبل ختم نہیں ہوگی لہذا لندن ورلڈ اتھیلیٹکس میں روس کی شرکت ممکن نہیں ہے۔ 1500 میٹرس کے ڈبلز اولمپکس چمپین سباسٹین آئی اے اے ایف کونسل کی جانب سے ٹاسک فورس کی سفارش کے بعد روس پر عائد کی جانے والی پابندی کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT