Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / روس پر پابندیاں جاری رہیں گی: امریکہ

روس پر پابندیاں جاری رہیں گی: امریکہ

واشنگٹن، 21جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج کہا کہ روس پر امریکی پابندی اس وقت تک عائد رہیگی جب تک وہ مشرقی یوکرائن کو اپنے قبضہ سے آزاد نہیں کر دیتا۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان سین اسپائسر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ روس کے قبضہ والا مشرقی یوکرائن،یوکرائن کا حصہ ہے ۔ روس پر یہ پابندی اسی وجہ سے عائد کی گئی ہے جب تک روس اسے آزاد نہیںکردیتا تب تک یہ پابندی نہیں ہٹے گی ۔اس سے قبل منگل کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یوکرائن کے صدر پیٹرو پوروشینکوف سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور مشرقی یوکرائن میں چل رہے تنازعہ کا پرامن حل نکالنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

آستانہ ایرپورٹ کا نام
سابق صدر نور سلطان سے موسوم
آستانہ ۔ 21 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : تیل کی دولت سے مالا مال قزاقستان کی راجدھانی آستانہ کے ایرپورٹ کو ملک میں سب سے زیادہ طویل عرصہ تک صدر کے عہدہ پر فائز رہنے والے نور سلطان نذربایوف سے موسوم کیا گیا ہے ۔ سرکاری میڈیا نے حکومت کی ایک قرار داد کے حوالے سے یہ بات کہی ۔ دوسری طرف مشہور اخبار قزاقستان سکایا پراودا میں بھی قرار داد کو اعلامیہ کے طور پر شائع کیا گیا ہے جس میں یہ اطلاع دی گئی ہے کہ آستانہ انٹرنیشنل ایرپورٹ کو سابق صدر کے نام سے فوری اثر کیساتھ موسوم کیا جارہا ہے ۔ نذربایوف کے نام سے متعدد اسکولس اور ایک یونیورسٹی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT