Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / روس کا سابق سپاہی افغانستان میں امریکی فورس پر حملہ کا مجرم

روس کا سابق سپاہی افغانستان میں امریکی فورس پر حملہ کا مجرم

رچمنڈ ( امریکہ ) ۔ 8 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) فیڈرل جیوری نے کل رات سابق روسی فوجی ٹینک کمانڈر کو افغانستان میں امریکی فورسیس پر طالبان حملہ کی منصوبہ بندی اور قیادت کامجرم قرار دیا۔ ایرک حمیدالدین کے خلاف جب تمام 15 جرائم پڑھ کر سنائے جارہے تھے ، اس کے چہرے پر کسی طرح کا تاثر نہیں تھا ۔ ان جرائم میں دہشت گردی کی مادی مدد کرنا ، امریکی جنگی طیارہ کو تباہ کرنے کی کوشش اور بڑے پیمانہ پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے استعمال کی سازش بھی شامل ہیں۔ مجرم کو جیل میں سزائے عمرقید کا سامنا ہے اور 16 نومبر کو اس کا فیصلہ سنایا جائیگا۔

 

امریکہ میں 12 افراد کا قاتل سزائے موت سے بچ گیا
سنٹنیٹل ۔ 8 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی بندوق بردار جس نے بیاٹ مین فلم کے پرئمیر کے دوران گھس کر 12 افراد کو گولی مار دی تھی ، سزائے موت سے بچ گیا لیکن اسے اپنی ساری زندگی جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارنی ہوگی ۔ کولارڈو جیوری میں 27 سالہ سابق گرائجویٹ طالب علم جیمز ہومز کو سزائے موت پر اتفاق رائے نہ ہوسکا جس کے بعد جج نے پیرول کے بغیرتاحیات سزائے قید سنائی ۔ گزشتہ ماہ اسے 12 افراد کی ہلاکت کا مجرم قرار دیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT