Tuesday , May 23 2017
Home / دنیا / روس کی اتحادی افواج کے امریکہ کی حمایت والی فوج پر فضائی حملے

روس کی اتحادی افواج کے امریکہ کی حمایت والی فوج پر فضائی حملے

واشنگٹن، 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) روس اور شام کے جنگی طیاروں نے امریکہ کی حمایت والی شامی عرب اتحاد کے علاقوں پر فضائی حملے کئے ۔ عراق میں امریکی کمانڈر نے کل یہ اطلاع دی لیکن روس نے اس حملے کی تردید کی ہے ۔لیفٹیننٹ جنرل اسٹیفن ٹاؤن سینڈ نے پنٹاگون میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ روس اور شام کے جنگی طیاروں نے شدت پسند تنظیم کے علاقے سمجھ کر یہاں بمباری کی لیکن اصل میں یہ شامی عرب اتحادی افواج پر بمباری کی گئی ۔روس کی خبر رساں ایجنسی آئی آر اے نے روس کے وزیر دفاع کے حوالے سے بتایا کہ روس اور شام کے جنگی طیاروں کی طرف سے امریکہ کی حمایت والے شامی عرب اتحاد پر کسی بھی فضائی حملے کی روس نے تردید کی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT