Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / روس کی اولمپک ٹیم میں 271 کھلاڑی

روس کی اولمپک ٹیم میں 271 کھلاڑی

ماسکو۔ 5 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) روس کی ممنوعہ ادویات کے اسکینڈلز کی وجہ سے عتاب میں آئی ہوئی اولمپک ٹیم ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ اولمپک گیمز کیلئے 271 اتھلیٹ روانہ کر رہی ہے۔ افتتاحی تقریب سے کچھ ہی پہلے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے ڈوپنگ کے الزامات سے پاک قرار دیے جانے والے کھلاڑیوں کی فہرست روسی حکام کو فراہم کر دی۔ روسی اولمپک کمیٹی کی ابتدائی فہرست میں 379کھلاڑیوں کے نام شامل تھے۔ روس کے اُن کھلاڑیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے، جنہیں لائٹ ایتھلیٹکس اور ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں حصہ لینا تھا۔
آل انڈیا گیمنگ فیڈریشن کا قیام
نئی دہلی ۔ 5 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ملک میں کھیلوں کی صنعت کے انتظام کیلئے ایک آل انڈیا گیمنگ فیڈریشن کا قیام عمل میں آیا ہے جو اس شعبہ میں پالیسی سازی اور تحقیق پر توجہ مرکوز کرے گا۔ آل انڈیا گیمنگ فیڈریشن ( اے آئی جی ایف ) جو ایک غیرمنفعی ادارہ ہے سوسائیٹیوں کے رجسٹریشن قانون 1860 کے تحت رجسٹر کیا گیا ہے جس کا ہیڈکوارٹر ممبئی میں رہیگا ۔ رونالڈ لینڈرس اس نوقائم شدہ ادارہ کے سی ای او ہیں۔ انھوں نے گیمنگ صنعت کو درپیش مسائل سے واقف کروایا اور کہا کہ ذمہ دارانہ کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT