Thursday , October 19 2017
Home / Top Stories / روس کی بمباری میں خواتین اور بچے ہلاک

روس کی بمباری میں خواتین اور بچے ہلاک

شام میں یہ سلسلہ تھمنا ضروری ، وزیر خارجہ امریکہ جان کیری
واشنگٹن 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری نے روس پر زور دیا ہے کہ شام میں جنگ بندی میں عمل آوری کرے۔ انھوں نے کہاکہ روس کی بمباری مہم سے خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد ہلاک ہورہی ہے اور یہ سلسلہ رُکنا چاہئے۔ جان کیری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ روس نے اُنھیں یہ واضح اشارہ دیا ہے کہ جنگ بندی کے لئے تیار ہے۔ جان کیری اس وقت 5 سال سے جاری شام کی لڑائی کا حل تلاش کرنے کے سلسلہ میں یوروپ کے دورہ پر ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ایران نے حال ہی میں لندن میں جنگ بندی کی تائید کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہاکہ آئندہ چند دنوں میں توقع ہے کہ سنجیدہ پیشرفت ہوگی۔ جان کیری نے کل روس کو شام کے مسئلہ پر مذاکرات کی ناکامی کے لئے مورد الزام قرار دیا تھا۔ اس وقت بشارالاسد کا کٹر حامی روس ہے اور اس نے حال ہی میں شام کے شہر حلب پر بمباری میں شدت پیدا کردی ہے۔ جس کی وجہ سے ہزاروں لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر نکل پڑے ہیں اور وہ ترکی سرحد پر جمع ہیں۔ کولمبیا کے صدر جوائن مینول سینٹوش کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے کہاکہ روس کی بمباری میں ہلاک ہونے والوں کی کثیر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT