Tuesday , April 25 2017
Home / دنیا / روس کی مخالفت نظرانداز ، شام کے خلاف امریکہ کا سخت موقف

روس کی مخالفت نظرانداز ، شام کے خلاف امریکہ کا سخت موقف

پام بیچ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ملک ِ شام پر میزائل حملوں کے بعد مسلسل دباؤ بنائے رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے حالانکہ اس کارروائی کی وجہ سے روس کے ساتھ روابط میں تناؤ پیدا ہوگیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے یہ اشارہ دیا ہے کہ میزائل حملے کے ساتھ ساتھ شام کے خلاف نئی تحدیدات بھی عائد کی جائیں گی۔ پینٹگان یہ بھی تحقیقات کررہا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے حملے میں کیا روس تنہا ملوث تھا۔ امریکہ میں ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد بشارالاسد حکومت کے خلاف پہلی مرتبہ یہ فوجی کارروائی کی گئی جس میں امریکی جہازوں سے میزائل حملہ کرتے ہوئے شامی فوجی اڈہ کو نشانہ بنایا گیا۔ بین الاقوامی برادری نے ٹرمپ کے اس فیصلے کی تائید کی، لیکن صدر روس ولادیمیر پوٹن کے ترجمان نے خبردار کیا کہ یہ حملہ ماسکو اور واشنگٹن کے باہمی روابط کیلئے ایک بڑا دھکہ ہے۔ اس دوران برطانیہ کے ڈیفنس سیکریٹری مائیکل فالان نے گزشتہ ہفتہ کیمیائی ہتھیاروں سے کئے گئے حملے میں 87 افراد کی ہلاکت کیلئے روس کو بالواسطہ ذمہ دار قرار دیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT