Monday , October 23 2017
Home / دنیا / روس کی مداخلت سے بشارالاسد کی کمزوری نمایاں : اوباما

روس کی مداخلت سے بشارالاسد کی کمزوری نمایاں : اوباما

نیویارک۔ 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ شام میں روس کی مداخلت شامی حکومت کے کمزور ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ روسی صدر ولادیمر پوٹن کی فہم وفراست ہو گی کہ وہ شام میں اقتدار کی سیاسی منتقلی میں کردار ادا کریں۔ اوباما نے کیلیفورنیا میں جنوب مشرقی ایشیا کے سربراہان کے ساتھ اجلاس کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ لوگ اپنی فوجیں بھیج رہے ہیں جب کہ وہ گھوڑا جس کی آپ مدد کر رہے ہیں بالکل غیرمؤثر ہے‘‘۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ روس اور شامی صدر بشار الاسد نے زمین پر ’’ابتدائی پیش رفت‘‘ کو یقینی بنایا تاہم تین چوتھائی شام ان کے قبضہ سے باہر ہے۔
بنگلہ دیش میں لاپتہ 4 بچوں کی نعشیں ملیں
ڈھاکہ۔17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں چار لاپتہ کمسن بچوں کی نعشیں مل گئی ہیں۔ اس دوران پولیس نے قتل کی تحقیقات کا آغاز کردیا اور قاتلوں تک پہنچانے معاون اطلاعات دینے والے کیلئے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔ آج صبح گاؤں والوں نے ایک بڑے گڑھے میں چاروں بچوں کی نعشوں کو دیکھا اور فوری پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے اس مقام کو کھود کر نعشوں کو باہر نکالا۔ مقتول بچوں کی عمریں 7 تا 10 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ اپنے گاؤں میں واقع کھیت میں کھیلنے کھیلتے بچے لاپتہ ہوگئے تھے اور بعدازاں ان کی نعشیں ایک ویران مقام سے برآمد کی گئیں۔ پولیس کو  شبہ ہے کہ گاؤں میں خاندانوں کے درمیان دُشمنی بھی قتل کی وجہ ہوسکتی ہے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میزان الرحمن نے آج اس مقام کا معائنہ کیا جہاں سے نعشیں برآمد ہوئیں اور گاؤں والوں کو ہدایت کی کہ اگر انہیں قاتلوں سے متعلق کوئی بھی اہم معلومات حاصل ہو تو فوری پولیس کو مطلع کریں۔

TOPPOPULARRECENT