Monday , October 23 2017
Home / دنیا / روس کی 65 ملکی اتحاد میں شمولیت اسد کی مخالفت سے مشروط

روس کی 65 ملکی اتحاد میں شمولیت اسد کی مخالفت سے مشروط

واشنگٹن ۔ 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج ایک اہم بیا ن دیتے ہوئے کہا کہ دولت اسلامیہ سے نبردآزما ہونے 65 ملکی اتحاد میں روس کا بھی خیرمقدم کیا جاسکتا ہے بشرطیکہ روس اپنی تمام تر توجہ دولت اسلامیہ کی تباہی پر مرکوز رکھے نہ کہ بشارالاسد کی ناکام حکومت کو بچانے کی فکر کرے۔ وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری جوش ارنیسٹ نے اپنی روزانہ کی نیوز بریفنگ کے دوران اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر روس اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے تیار ہے اور اپنی تمام تر توانائیاں دولت اسلامیہ کے خاتمہ پر صرف کرے۔ انہوں نے کہا کہ روس کے پاس وسائل اور صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے اور اگر وہ اس کا صحیح استعمال کرے تو یہ ایک انتہائی اہم بات ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT