Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / روس کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت : ترک وزیر خارجہ

روس کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کی ضرورت : ترک وزیر خارجہ

انقرہ 5 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی کے وزیر خارجہ مولود کاووساوگلو نے آج کہا کہ روس کے ساتھ کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے بات چیت ہونی چاہئے ۔ دونوں ملکوں کے مابین اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی تھی جب ترکی نے روس کے ایک جنگی طیارہ کو مار گرایا تھا جب یہ طیارہ شام کی سرحد کے قریب تھا ۔ ترکی کا الزام ہے کہ اس نے روسی طیارہ کو ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرایا تھا ۔ اوگلو کا سرکاری خبر رساں ادارے نے یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا کہ یقینی طور پر ہم میں اختلاف رائے ہے تاہم ہم کو اپنے اختلافات کم سے کم کرنے کیلئے بات چیت کو جاری رکھنا چاہئے ۔ انہوں نے روسی شہریوں کیلئے ناشتہ کا اہتمام کیا جو انطالیہ میں مقیم ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT