Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / روس کے فضائی حملوں میں200 شامی شہری ہلاک ہوئے

روس کے فضائی حملوں میں200 شامی شہری ہلاک ہوئے

بیروت۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)انسانی حقوق کے عالمی ادارہ ’’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ روس کی جانب سے شام میں کی جانے والے فضائی کارروائیوں میں کم از کم 200 عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں شام میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے کارکنوں اور عینی شاہدین کا حوالہ دیا ہے۔اس نے کہا کہ روس نے جاریہ سال 30 ستمبر سے 29 نومبر کے دوران شام میں 25 سے زائد فضائی حملے کئے۔

TOPPOPULARRECENT