Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / روس ۔ تاجکستان کی فوجی مشقیں

روس ۔ تاجکستان کی فوجی مشقیں

دوشنبے ، 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) روس اور اُس کے سابق سویت حلیف تاجکستان نے افغان سرحد کے قریب بڑی مشترکہ فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ وسطی ایشیائی ملک کی وزارتِ دفاع کے ترجمان کے مطابق ان مشقوں میں 50 ہزار تاجک اور دو ہزار روسی فوجی شرکت کر رہے ہیں۔ ان مشقوں میں ایک ہزار بکتر بند گاڑیاں، توپ خانہ اور 32 جنگی اور ٹرانسپورٹ طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ان مشقوں میں روسی شرکت افغانستان کے شمالی علاقوں کے ابتر حالات پر بڑھتی روسی بے چینی کو ظاہر کرتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT