Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / روشن بیگ کو ٹاؤن پلاننگ کا اضافی قلمدان

روشن بیگ کو ٹاؤن پلاننگ کا اضافی قلمدان

بنگلورو۔14؍جنوری(سیاست نیوز) وزیر اعلیٰ سدرامیا نے اپنی کابینہ کے دووزراء کے جے جارج اور جناب روشن بیگ کے قلمدانوں میں معمولی تبدیلی کرتے ہوئے جناب روشن بیگ کو محکمۂ شہری ترقیات کے ساتھ ٹاؤن پلاننگ کا قلمدان بھی سونپا ہے۔ ریاستی گورنر کی طرف سے جاری ایک گزیٹ نوٹی فکیشن میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔اس اطلاع کے مطابق جناب روشن بیگ وزیر شہری ترقیات ، ٹاؤن پلاننگ وحج ہوں گے ، جبکہ کے جے جارج کا ترقیات بنگلور کا قلمدان برقرار رہے گا۔ٹاؤن پلاننگ کا محکمہ ان سے لے کر روشن بیگ کو سونپا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT