Tuesday , May 30 2017
Home / شہر کی خبریں / روشیا کی طویل عرصہ بعد گاندھی بھون میں آمد،عوام کو بااختیار بنانے پر اندرا گاندھی کو خراج عقیدت

روشیا کی طویل عرصہ بعد گاندھی بھون میں آمد،عوام کو بااختیار بنانے پر اندرا گاندھی کو خراج عقیدت

حیدرآباد27  نومبر (سیاست نیوز) سابق گورنر ٹاملناڈو کے روشیا طویل عرصہ کے بعد جب گاندھی بھون آئے تو کافی جذباتی ہوگئے۔ وہ کل اندرا گاندھی کی صدی جینتی تقریب میں شرکت کے لئے گاندھی بھون آئے تھے۔ انھوں نے اسے گھر واپسی قرار دیا۔ روشیا نے وہ دن یاد کئے جب وہ گاندھی بھون میں بیٹھا کرتے تھے اور پارٹی کے سرکردہ قائدین کے ساتھ بات کرتے ہوئے وقفہ وقفہ سے کانگریس کی حکمت عملی طے کیا کرتے تھے۔ روشیا نے کہاکہ اندرا گاندھی غیرمعمولی شخصیت تھیں جنھوں نے عوام کو بااختیار بنانے کے لئے کئی اقدامات کئے۔ اندرا گاندھی صرف قومی رہنما نہیں بلکہ بین الاقوامی شخصیت تھیں۔ اندرا گاندھی نے ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے کئی اقدامات کئے۔ روشیا کا  گاندھی بھون پہونچنے پر اسمبلی میں کانگریس اپوزیشن لیڈر کے جانا ریڈی، ٹی جیون ریڈی، پی سدھاکر ریڈی اور دوسروں نے خیرمقدم کیا۔ روشیا کا تعلق آندھرا سے ہے لیکن وہ باقی زندگی حیدرآباد میں اپنے مکان پر ہی رہیں گے۔ انھوں نے کہاکہ وہ سرگرم سیاست میں واپسی نہیں کریں گے۔ 83 سالہ رہنما نے کہاکہ وہ کانگریس کی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں لیکن خراب صحت اور طویل عمری اس کی اجازت نہیں دیتے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT