Friday , October 20 2017
Home / دنیا / رومانیہ: کلب میں دھماکے سے 27 ہلاک

رومانیہ: کلب میں دھماکے سے 27 ہلاک

بخارسٹ۔ 31  اکٹوبر۔(سیاست ڈاٹ کام)  رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ کے نائٹ کلب میں دھماکے کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 180 زخمی ہوگئے۔رومانیہ کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ دھماکہ شہر کے پوش علاقے میں واقع کلیکٹیو نائٹ کلب میں ہوا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کے وقت کلب میں 300 سے 400 افراد موجود تھے،جن میں اکثریت نوجوانوں کی تھی، جبکہ باہر نکلنے کیلئے صرف ایک دروازہ کھلا تھا جس کے باعث وہاں بھگدڑ مچ گئی۔ اس واقع پر ملک میں سہ روزہ سوگ کا اعلان کیا گیاہے ۔ وزارت صحت کے ایک عہدیدار عرفات نے بتایا کہ اسپتالوں میں جن افراد کا علاج کیا جارہا ہے، ان میں سے کئی جسم کے کچھ حصے جھلسنے کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT